ابنا: ملت ایران نےعدل و انصاف کے حصول اورظلم و بدعنوانی سے رہائي نیز دین و معنویت کی حکمرانی کے لئے امام خمینی (رح) کی قیادت میں انقلاب برپا کیا اور اپنےاس عظیم اقدام کے ذریعے علاقائی اور عالمی سطح پر سیاسی تبدیلیوں کاسرچشمہ بن گئي، ایک ایسی تبدیلی جس نےسامراجی طاقتوں کو مشتعل اور آگ بگولہ کردیا۔ درحقیقت جیسا کہ رہبر انقلابی اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےگذشتہ ہفتے تہران کی نمازجمعہ کے خطبے میں تاکید فرمائي ، اسلامی جمہوری نظام اورانقلاب کی پائداری کاراز، ملت ایران کی استقامت ہے جو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی شکل میں جلوہ گرہوئی ہے۔ملت ایران متحد ہوکربدعنوان طاقتوں کے سامنے ڈٹ گئي اور دنیا بھرکی قوموں کے سامنے اپنی علمی ، سیاسی اورثقافتی کامیابیوں کے درخشاں کارنامے پیش کرکے نظام سازآئيڈیل میں تبدیل ہوگئي۔ بہت سے سیاسی اورسماجی ماہرین ومحققین کاخیال ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے عالمی سطح پرنیزاسلامی ملکوں میں مختلف معاشروں کے عوام کی سیاسی فکرکو بلند کیا اور ان کی بیداری میں موثرکردارادا کیا ہے۔ اس میں کوئي شک نہيں کہ اسلامی نظام اس کے بعد ہرقسم کے دباؤ کے سامنے ڈٹ جائے گا اور امریکہ اورصیہونیزم نیزدنیا کے منہ زوروں اورسامراجوں کا ٹولہ، سیاسی اقتصادی ہتھکنڈوں ، دھمکی اورتہمت یا اپنے ایجنٹوں کی تحریکوں سے اس انقلاب کو نقصان نہيں پہنچا پائے گا۔اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تین عشروں کے دوران رونماہونے والی تبدیلیوں سے ثابت ہوگیا کہ اسلامی انقلاب سے الہام پانے والی بیداری ایک ایسی مستحکم تحریک ہے جس نے سامراج اورسیاسی طاقتوں کے ہاتھوں ہونے والی قوموں کی توہین کو مسترد کرکے دنیا کی قوموں تک حریت کا پیغام پہنچایا ہے۔مسلمہ امر یہ ہے کہ ملت ایران نے گذشتہ بتیس برسوں ميں ہر طرح کے دباؤ اورسختیوں کا مقابلہ کیا ہے تا کہ اسلامی انقلاب کے ثمرات و نتائج کی اپنے خون سے حفاظت کرسکے۔ البتہ اس استقامت کی اس نے بھاری قیمت چکائي ہے۔ ان اقدار اور نتائج کی حفاظت اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے موقع پر ہونے والے مظاہروں ميں عوام کی بھرپور موجودگی نے اسے مزید شوکت و عظمت عطا کردی ہے۔ اور اتحاد و یکجہتی کا یہ مظاہرہ اس سال بائیس بہمن کے مظاہروں ميں مزید نمایاں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
9 فروری 2011 - 20:30
News ID: 225370
ملت ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی کابتیسواں جشن جوش وخروش سے منانے کے لئے پوری طرح متحد اور تیارہے۔ کل بائیس بہمن بروزجمعہ کوملت ایران ایک بار پھر اسلامی انقلاب کے مقاصد اوراسلامی جمہوری نظام کےاقدار کےساتھ تجدیدعہدکرےگی۔